۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله سید مجتبی حسینی

حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید محتبی حسینی نے اپنے درس خارج کے آغاز میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید محتبی حسینی نے اپنے درس خارج کے آغاز میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد سے ہی دہشت گردی کی ایسی کاروائیاں شروع ہو گئی تھی۔

انہوں نے اس المیہ کے موقع پر امت اسلامیہ بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای ،مراجع عظام تقلید اور دنیا کے تمام آزادی پسند انسانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی فتح کے آغاز سے آج تک ایسی ممتاز اور مایہ ناز شخصیات کو نشانہ بنانا،اس طرح کی سازشیوں کا سلسلہ جاری ہے اور دشمن نے مختلف شعبوں میں ہم سے عظیم انسانون کو چھین لیا ہے ، لیکن انقلاب اسلامی مزاحمت و مقاومت کے ساتھ روز بروز طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور ہماری ملت عزم و ارادہ اور استقلال کے ساتھ استکبار جہاں کے مقابلے میں کھڑی ہے۔

آیت اللہ حسینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جب تک ہم حق کی راہ پر گامزن ہیں ہمیں مصیبتوں اور آفات کا سامنا کرنا پڑے گا ، مزید کہا کہ شیعوں میں سے ایک شخص امام محمد باقر علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں آپ اہل بیت (ع) سے محبت کرتا ہوں، امام علیہ السلام نے جواب میں فرمایا : پس، [مصیبت اور رنج و بلا کیلئے تیار رہیں]۔

عراق میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور بزدلانہ کوششوں کے باوجود ہم اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں انقلاب اور مزاحمت  ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم آج خدا کے فضل و کرم سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔ شیطانی طاقتیں اپنی بزدلانہ سازشوں سے ہمارے عزم و استقلال کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ، لیکن وہ ناکام ہوجائیں گی،کیونکہ امام خمینی(رح) نے فرمایا تھا:ہمارا خون بہایا جائے اس سے ہماری زندگیوں میں مزید رونق آئے گی۔ہمیں مار ڈالو ، ہماری قوم میں مزید بیداری آئے گی۔ ہم موت سے نہیں ڈرتے ہیں اور آپ ہماری موت سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

آخر میں ، انہوں نے اس سلسلے میں قرآن مجید کی ان آیات کی  طرف اشارہ کیا جس میں ارشاد ہو رہا ہے کہ: وَبَشِّرِ الصَّابِرِینَ. الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ. أُوْلَئِکَ عَلَیْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُوْلَئِکَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .